28 نومبر 2017 - 17:58
عراق کے علماء الرابط محمدی کونسل کا داعش کی نابودی پر رہبر انقلاب سے اظہار تشکر

عراق کے علماء الرابط محمدی کونسل کی تنظیم نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نام ایک خط میں داعش کے خاتمے میں ان کے کردار کو سراہا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے علماء الرابط محمدی کونسل کی تنظیم نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نام ایک خط میں داعش کے خاتمے میں ان کے کردار کو سراہا ہے.
علما الربط محمدي كونسل كے سربراہ سيد بہجت عبدالقادر الحسني نے اپنے خط ميں كہا ہے كہ داعش كے خلاف جنگ ميں كاميابي عراقي عوام كے لئے ايك اچھي خبر ہے جس سے سب كو دہشت گردي كے خلاف جنگ ميں بے مثال حوصلہ ديا ہے.
انہوں نے داعش كو شيطاني قوت قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ بے شك عراقي عوام اور حكومت كو اگر ايراني قوم اور حكومت كي حمايت حاصل نہ ہوتي تو شايد ہم اس عظيم كاميابي سے ہم كنار نہ ہوتے.
انہوں نے خطے ميں داعش جيسے ديگر دہشت گرد اور انتہاپسند گروہوں كے مكمل خاتمے پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ ہم اللہ پر توكل ركھتے ہوئے اور آپ كے پربركت رہنماؤں سے استفادہ كرتے ہوئے استكباري طاقتوں كي حمايت يافتہ كوئي بھي دہشت گرد تنظيم كو نيست و نابود كرنے كي صلاحيت ركھتے ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲